برطانوی خاتون افسر جیل میں قید پاکستانی پر دل ہار بیٹھی

برطانیہ(نیوز ڈیسک) برطانوی خاتون افسر جیل میں قید پاکستانی پر دل ہار بیٹھی۔خاتون کو پاکستانی قیدی کے ساتھ معاشقے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔خرم رزاق نامی نوجوان کو ڈکیتی کی سازش تیار کرنے کے جرم میں 12 سال کی قید کیس کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جیل میں قید پاکستانی نوجوان اور خاتون افسر کے درمیان معاشقہ سامنے آیا ہے۔بتایا گیا کہ دونوں کے مابین دوستی اور معاشقے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب دونوں کی ویڈیوز سامنے آئیں۔27 سالہ عائشہ گن کا 29 سالہ خرم رزاق کے ساتھ جیل میں ہی معاشقہ شروع ہوا جس کے بعد خاتون نےسوشل میڈیا پر

جیل سیل میں لی گئی بوس و کنار کی تصاویر شئیر کیں۔خرم رزاق کو برمنگھم کراؤن کورٹ نے 2008ء میں ڈکیتی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزائی تھی جس کے بعد 2015 میں اسے ڈکیتی کی سازش تیار کرنے کے جرم میں 12 سال کی قید کیس کی سزا سنائی گئی۔عائشہ گن پر الزام ہے کہ انہوں نے خرم رزاق کو جیل میں ہی کپڑے، سمارٹ واچ اور موبائل فون فراہم کیے۔دونوں نے موبائل فون پر تین مختلف نمبرز کے ذریعے 1200 بار رابطہ کیا۔عائشہ گن کو نومبر 2018ء میں پبلک آفس کا غلط استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔چور اور سپاہی کی اس جوڑ نے فحش ویڈیوز اور تصاویر کا بھی آپس میں تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں عائشہ گن کو 12 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔عائشہ گن کی سزا دسمبر 2020میں شروع ہوئی ہے جب کہ خرم رزاق مارچ 2021 میں جیل سے رہا ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ برطانوی خاتون افسر عائشہ گن اور پاکستانی نوجوان خرم رزاق کے مابین 4 ماہ تک دوستی رہی تھی اور اس دوران وہ فون پر رابطے میں رہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں