لاہور میں شوارما سے مرا ہوا چوہا نکل آیا،کیفے سیل کردیا، ویڈیو وائرل

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں ایک نجی کیفے میں شوارما سے مرا ہوا چوہا نکل آیا، جس پر ڈولفن پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کیفے سیل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک خاندان اُس وقت ششدر رہ گیا، جب اُنہوں نے اپنے شوارے میں مرا ہوا چوہا دیکھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں فیس بک صارف صالح سلیم نامی شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی بھتیجی کے لیے لاہور کے معروف سیاحتی مقام میں موجود ہوٹل سے شوارما خریدا۔صالح سلیم کی بھتیجی آدھا سے زائد شوارما کھا چکی تھی کہ اُسے شورامے میں چوہے کا چہرہ نظر آیا۔ جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر ویٹر کو بلایا اور شورامے کے حوالے سے شکایت کی،

لیکن ویٹر غلطی ماننے کے بجانے بحث کرنے لگا، صالح سلیم نے بتایا کہ اُن کے ساتھ پیش آنے والا یہ واقع کافی خوفناک تھا ۔صالح نے کہا ’کہ یہ لوگ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، اور اِپنی اس حرکت پر شرمندہ ہونے کے بجائے، اِس معاملے پر بحث کرنے کی بھی جسارت کرتے ہیں۔“سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شوارے میں چوہا واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں صالح کی والدہ کو ویٹر کی ڈانٹ ڈپٹ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ویٹر سے کہا کہ ’تم ہمیں انسان سمجھتے ہو؟‘ ’کیا تم مسلمان ہو؟‘ واقع کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد کیفے کے خلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرواگئی اور اُسے سیل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں