وزیراعظم کو کوئٹہ جانے سے کس خاص شخصیت نے منع کیا ہے،تہلکہ خیز خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ جہاں میت ہو وہاں جانے سے گریز کریں۔اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے دعویٰ کیاکہ وزیر اعظم خاص شخصیت کے منع کرنے پر کوئٹہ نہیں جاتے، اسی لیے عمران خان اپنے قریبی دوست اور ساتھی نعیم الحق کے جنازے میں بھی نہیں گئے۔عمران خان روحانیت نہیں رعونیت پر یقین رکھتے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے مسخروں کو کوئٹہ بھیجا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز جاری ایک بیان میںوزیراعظم نے کہا کہ مچھ واقعہ بھارتی سازش کا حصہ ہے،بھارت پاکستان میں انتشارپھیلاناچاہتاہے،بھارت پاکستان میں شعیہ سنی فسادات پھیلاناچاہتاہے،بھارتی سازشوں کی کئی بار نشاندہی کرچکاہوں،

مچھ واقعے کےبعدوزیرداخلہ کو کوئٹہ بھیجا،2سینئروفاقی وزراءکوبھی کوئٹہ بھیجا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ورثاءسےہرقسم کا تعاون کرنےکی یقین دہانی کرائی،کل تک ورثاء کےتمام مطالبات تسلیم کئے جاچکےہیں،ورثاکامطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تودھرناختم کریں گے،میں نےکہاکہ آپ میتیں دفنادیں،میں کوئٹہ آجاؤں گا،میتوں کی تدفین کو مشروط نہ کریں ،آج آپ میتیں دفنائیں ،میں آج کوئٹہ آجاؤں گا۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلیک میلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ،حکومت پوری طرح ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے،دنیامیں کہیں اس طرح وزیراعظم کوبلیک میل نہیں کیاجاتا،اپوزیشن نےبھی بلیک میل کرنےکی کوشش کی،اپوزیشن نےکہاکہ مقدمات معاف کردیں تومذاکرات کریں گے،کسی صورت بلیک میلنگ کوقبول نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں