نعشوں پر سیاست کرنے پرمریم نواز کڑی تنقید کی زد میں آگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہارِ افسوس کرنے گئیں۔لیکن ادھر جا کر بھی لاشوں پر سیاست کر رہی تھیں۔انہوں نے سانحہ مچھ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچھ ایسا دردناک وا قعہ ہے کہ اس قرب کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ہی نہیں ہیں۔وزیراعظم عمران خان ہزاروں اجلاس ترجمانوں کے بلا چکے ہیں۔اگر سیکیورٹی رسک نہیں ہے تو آپ ادھر چلے جائیں اور اگر ہے تو لوگوں کو بتا دیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مریم نواز دھرنے میں گئیں، اچھی بات ہے اگر یہ درد دل لے کر گئی ہیں لیکن ادھر جا کر کہتی ہیں کہ ایک سنگدل کو پکار رہے ہیں۔

دھرنے میں جاکر بھی آپ نے مائیک پکڑ لیا ہے جہاں 4 دن سے لاشیں پڑی ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ آپ کروڑ پتی ہو بجائے ایک ایک کروڑ سب کے گھر کر دے آؤ۔آپ کا وزٹ تو خالی نہیں جانا چاہئیے۔آپ ادھر افسوس کرنے گئے لیکن ادھر بھی مائیک پر تقریر اور ادھر بھی لاشوں پر سیاست شروع کر دی۔واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف متاثرین کا میتوں سمیت احتجاج چھٹے روزمیں داخل ہوگیا ہے۔ کھلے آسمان تلے بیٹھے مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم کی آمد تک لاشوں کودفنانے سے تاحال انکارکیا جارہا ہے۔شہداء کمیٹی اوردھرنا منتظمین کی ہنگامی پریس کانفرنس بھی ہوئی۔ متحدہ وحدت المسلمین کے رہنما آغا رضا نے کہا کہ دھرنے سے متعلق خاص طبقہ منفی پروپگینڈہ کر رہا ہے، وزیراعظم آئیں گے انہیں عزت دی جائے گی۔دوسری جانب شہرقائد میں بھی سانحہ مچھ کے خلاف 26 مقامات پردھرنا جاری ہے جن میں مرکزی دھرنا نمائش چورنگی جب کہ دوسرے علاقوں ناتھا خان، کالونی گیٹ، کامران چورنگی، جوہر موڑ، صفورا چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نیپا، سمامہ پل کے قریب، ملیر 15، اسٹارگیٹ، پاور ہاؤس، انچولی، فائیواسٹار چورنگی، ٹاور، عائشہ منزل، ناظم آباد 7 نمبر، ناظم آباد 1، شاہ فیصل کالونی پل، ضیاء الدین چورنگی، ناگن چورنگی اورپیپلز چورنگی، شاہ فیصل کالونی پل، ضیاء الدین چورنگی، ناگن چورنگی اورپیپلز چورنگی شامل ہے۔احتجاج ودھرنے کے باعث شہرکی مرکزی شاہراہوں پرٹریفک کی روانی شدید متاثرہوگئی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہ فیصل اورڈرگ روڈ کے قریب مظاہرین اورشہریوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی اوراس دوران 6 موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں