حکومت کیساتھ معاملات طے ہوئےہیں یا نہیں،مچھ مظاہرین نے اہم اعلان کردیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کچھ دیر قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ حکومت اور سانحہ مچھ کے مظاہرین میں معاملات طے پا چکے ہیں، مظاہرین کچھ دیر میں دھرنا ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دیں گے۔مظاہرین کی اکثریت کی طرف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد شہداء کی تدفین پر رضامندی ظاہر کردی گئی تھی تاہم ہزارہ برادری کے 3 رہنماوں کی ضد نے معاملات کو مزید خراب کیا ، لواحقین نے 3 رہنماوں سے کہہ دیا تھا کہ انہیں تدفین کی اجازت دی جائے ، شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی بھی رات بھر ہزارہ کمیونٹی کے ان تینوں

رہنماوں کو سمجھاتے رہے کہ شہداء کی تدفین کردی جائے۔تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مظاہرین اور حکومت کے مابین مذکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔شہدا کمیٹی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تردید کر دی ہے۔علامہ ہاشمی موسوی کا کہنا ہے کہ شہدا کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوا ہے کہ وزیراعظم کے کوئٹہ آنے تک دھرنا جاری رہے گا۔حکومت کی جانب سے جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔اس طرح کی افواہوں سے معاملات سلجھیں گے نہیں۔یا ، دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کو دورہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کا دن اور وقت خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سانحہ مچھ پر احتجاج کرنے والی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کسی بھی وقت اچانک کوئٹہ پہنچ سکتے ہیں تاہم سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کے دورے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا جائے گا۔اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا ، سانحہ مچھ میں شہدا کے لواحقین سے ملنے جاوَں گا ، لواحقین سے درخواست ہے شہدا کی تدفین کریں ، دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں ، شہدا کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، آپ کا درد جانتاہوں اور آپ کے مطالبات کا بھی احساس ہے ، پہلے بھی چل کرآپ کے پاس آیا تھا اور دکھ میں ساتھ کھڑاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں