حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاملات طے پاجانے کا انکشاف

کوئٹہ (نیوزڈیسک) حکومت اور سانحہ مچھ کے مظاہرین میں مذاکرات گزشتہ رات ہی کامیاب ہونے اور معاملات طے پائے جا نے کا انکشاف ہوگیا ، وفاقی وزیر علی زیدی اور معاون خصوصی زلفی بخاری مظاہرین سے بات چیت کے لیے گزشتہ 3 روز سے کوئٹہ ہی میں موجود رہے۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین کی اکثریت کی طرف سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد شہداء کی تدفین پر رضامندی ظاہر کردی گئی تھی تاہم ہزارہ برادری کے 3 رہنماوں کی ضد نے معاملات کو مزید خراب کیا ، لواحقین نے 3 رہنماوں سے کہہ دیا تھا کہ انہیں تدفین کی اجازت دی جائے ، شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ ممتاز

عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی بھی رات بھر ہزارہ کمیونٹی کے ان تینوں رہنماوں کو سمجھاتے رہے کہ شہداء کی تدفین کردی جائے۔بتایا گیا ہے کہ معاملات طے پائے جانے میں علامہ شہنشاہ نقوی نے اہم کردار ادا کیا جب کہ اس دوران معاملات خراب کرنے والے عناصر کی بھی نشاندہی کرلی گئی ، جن پر علماء کرام کی طرف سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ یہاں واضح رہے کہ کوئٹہ میں مچھ واقعے کے لواحقین اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے ،حکومت نے مچھ واقعے کے لواحقین کی شرائط مان لی گئی ہیں ، کسی بھی وقت دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق معاملے میں خرابی پیدا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کر لی گئی ہے ،علمائے کرام نے معاملہ خراب کرنے والے عناصر پر شدی ناراضی کا اظہار کیا ، دوسری جانب وزیراعطم عمران خان نے کوئٹہ کو دورہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کا دن اور وقت خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سانحہ مچھ پر احتجاج کرنے والی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کسی بھی وقت اچانک کوئٹہ پہنچ سکتے ہیں تاہم سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کے دورے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا جائے گا۔اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا ، سانحہ مچھ میں شہدا کے لواحقین سے ملنے جاوَں گا ، لواحقین سے درخواست ہے شہدا کی تدفین کریں ، دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں ، شہدا کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، آپ کا درد جانتاہوں اور

آپ کے مطالبات کا بھی احساس ہے ، پہلے بھی چل کرآپ کے پاس آیا تھا اور دکھ میں ساتھ کھڑاتھا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کوئٹہ آکرشہداکےلواحقین سےتعزیت اور فاتحہ خوانی کروں گا ، کبھی اپنےعوام کا بھروسہ نہیں توڑوں گا ، اپیل ہے اپنے پیاروں کو دفن کریں تاکہ ان کی روح کو سکون ملے ، وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا ہمسایہ فرقہ ورانہ دہشتگردی کو ہواد ے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں