، میں اس سے بات کرنا چاہتی ہوں ، صبا قمر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو روزانہ پھول بھیجنے والے نامعلوم شخص کی تلاش ہے۔ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مات‘ اور ’ڈائجسٹ رائٹر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا قمر گزشتہ چند روز سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت گلدستوں کی تصاویر شیئر کر رہی تھیں۔اداکارہ صبا قمر کو روزانہ ایک نا معلوم مداح گلدستے اور تحائف بھیجتا ہے جس کا اداکارہ شکریہ بھی ادا کرتی ہیں۔اب صبا قمر نے پھول بھیجنے والے نامعلوم مداح کی تلاش شروع کر دی ہے اور پھول بھیجنے والے کے نام انسٹا اسٹوری پر پیغام دیا ہے کہ میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں۔صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام

پر لال گلاب کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نا معلوم مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں میں استعمال کرتے ہیں، یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہیں، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں‘۔صبا قمر نے آخر میں لکھا کہ وہ اپنے مداح کے جواب کی منتظر ہیں۔واضح رہے کہ صبا قمر گزشتہ چند دنوں سے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر خوبصورت گلدستوں کی تصاویر شیئر کررہی تھیں، اداکارہ روزانہ ایک نامعلوم مداح کی جانب سے موصول ہونے والے گلدستے اور تحائف پر ان کی مشکورہ بھی دکھائی دیتی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں