صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت کی پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(وہاب علوی سے)صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی ہے۔ پرویز شوکت نے پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر انوار الحق ، جنرل سیکرٹری نعمان سلہری اور سیکرٹری انفارمیشن احمد فرازسمیت تمام عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح وبہبود اور آزادی صحافت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ہونے والی برائیوںکے لیے اپنا کردار حسب روایت جاری رکھیں گے۔

صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز پرویز شوکت نے پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور الیکشن کمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا تنظیم کے ممبران کو صاف وشفاف الیکشن کے قیام پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے نوجوان صحافیوں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ صدر پی ایف یو جےورکرز پرویز شوکت کے ہمراہ پرراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرز(آر آئی یو جے) کے سیکرٹری جنرل سید عاطف شیرازی، جوائنٹ سیکرٹری وہاب علوی اور ممبر ایگزیکٹو باڈی معین خان نے بھی الیکشن کے عمل میں شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں