نئے سال کے آغاز پر لاہوریوں کو خوشخبری سنادی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سال2021ء کو پنجاب کیلئے خوشیوں کا سال قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ نئے سال میں 8 ہزارکنال پر35 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں4 ہزاراپارٹمنٹس بنیں گے، پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی میں چار ہزاراپارٹمنٹ بنانے کی ابتدائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، اس منصوبے پر40 ارب لاگت آئے گی، شہر میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، لاہور میں 2 اوورہیڈ برج اور 2 انڈر پاس، جدید ترین بس ٹرمینل، 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بھی بنیں گے، تمام شہروں کی یکساں ترقی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

اہل پنجاب کے لئے خوشخبریوں کا سال ثابت ہو گا۔ بزدار حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے-نئے سال بے گھرافراد کیلئے بے پناہ خوشیاں لائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر یکساں ترقی کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں اربوں روپے کے پراجیکٹ لائے جا رہے ہیں -علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے فیروزپور روڈ پر ایک ہزار بیڈ ز کا جدید ہسپتال اہل لاہور کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا تحفہ ثابت ہوگا-لاہورمیں ٹریفک کی روانی کیلئے 2 اوورہیڈ برج اور2 انڈر پاس بنیں گے۔ٹھوکر نیاز بیگ پر جدید ترین بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح بارش کے پانی کے بروقت نکاس اورذخیرے کیلئے 10 انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بھی بنیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نئے سال میں لاہور کو حقیقی ترقی کا قیمتی تحفہ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میگاسٹی اور پاکستان کا دل ہے، اسے سنوارنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں کو دوسرے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ماضی قریب میں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود لاہور کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ترقی کے ثمرات سے محروم رہ گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حقیقی مسائل کا تعین کئے بغیر سرکاری فنڈ خرچ کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے۔عوام کے رہائشی مسائل کے حل کیلئے تحریک پاکستان حکومت کا ویژن بہت واضح ہے۔نمائشی اور آرائشی منصوبے بنا کر عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں