کشمیریوں کی آزادی غصب کرنے والے بھارت کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں، خولہ خان

اسلام آباد(پی کے نیوز) پندرہ اگست کو یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں خولہ خان نے کہا کہ بھارت ہمارا اور انسانیت کا دشمن ہے، ہر صورت میں بھارت کا راستہ روکنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا مکرو چہرہ ہر پلیٹ فارم پر متحد ہو کر بے نقاب کرتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں جو بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں، خولہ خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی ذمہ داری ہے کہ دنیا بھر میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگرکریں، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ سات دھائیوں سے کشمیریوں کو آزادی سے محروم رکھا ہوا ہے،اسے یوم آزادی

منانے کا کوئی حق نہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورمناتے ہوئے عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ کشمیریوں پر دہائیوں سے جاری مظالم سے بھارت ان کے حق خود ارادیت کی پر امن اور جائز تحریک کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور اسکی حیثیت تبدیل کرنے کے حالیہ اقدامات نہ صرف بھارتی آئین بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر ہم مقبوضہ کشمیر کے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں