نواز شریف نے حکومت گرانے کے بعدفضل الرحمن کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جے یو آئی ف سے نکالے گئے رہنما حافظ حسین احمد نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے لیے صدر ملکت بنانے کی پیشکش کر رکھی ہے جس کی بنا پر وہ ن لیگ کے لیے کھل کر کام کر رہے ہیں۔شاطر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرائیں، الیکشن کے بعد میں وزیراعظم اور آپ صدر مملکت ہوں گے۔جے یو آئی ف میں فرد واحد کے اختیار کی وجہ سے ڈکٹیٹر شپ قائم ہے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی میں اقرباپروری کی انتہا کر رکھی ہے۔

کسی کو مجال نہیں کہ ان کی حکم عدولی کر سکے جب کہ وہ خود جماعت کے فیصلوں کے خلاف چلتے ہیں۔آدھے گھنٹے کے اندر اندر نواز شریف کی کال آنے پر جماعتی فیصلوں کو نظر انداز کر کے صدارت الیکشن لڑا تو ہم حیران تھے کہ اب ہم کس طرح اس اسمبلی کو غلط کہیں گے جس سے ہمارے امیر ووٹ لے رہے ہیں،اب بھی بہت ساری پارٹیاں رابطے اور منتیں کر رہی ہیں کہ میں ان کے ساتھ شامل ہو جاؤں۔انہوں نے کہا کہ مولانا کو جے یو ائی سے زیادہ نواز شریف کے فیصلوں پر عملدرآمد کی فکر ہے۔قبل ازیں جے یو آئی( ف ) سے نکال دیے جانے والے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد کو دوسری سیاسی جماعتوں کی طرف سے شمولیت کے ساتھ اہم عہدوں اورجلد ہونیوالے انتخابات میں سینیٹر بنانے کی پیشکش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں ان آفرز پر کہا ہیکہ ہم اپنی جماعت میں ہی رہیں گے،ہمارا جنازہ بھی ہماری جماعت کے پرچم میں ہی لپیٹا جائیگا، پارٹی دستور کی خلاف ورزی ہم نے نہیں فضل الرحمان نے کی، ہمارا تعلق جے یوآئی (ف)سے نہیں جمعیت علما اسلام پاکستان سے ہے، مشاورت جاری ہے۔انھوں نے تصدیق کی کہ رابطہ کرنے والوں میں پی ڈی ایم کے قائدین بھی شامل ہیں،البتہ پی ٹی آئی کا با ضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں