مولاناعبدالخیر نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا عہدہ سنبھالتے ہیں بڑااعلان کردیا

اسلام آباد /لاہور ( نیوز ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ چاند دیکھنے کے لئے سائنس اور تحقیق کی مد د لی جائے گی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین نے کہا کہ شہادتیں جمع کرنے کے لئے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھوں گا پوری کوشش ہوگی کہ عیدین اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ مستند شہادتیں اکٹھی کرنے ،

دیر سے ملنے سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے اس میں دانستہ کوشش نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ہم پشاور کے مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوںنے کہاکہ مفتی منیب الرحمن کے ساتھ 15 سال تک کام کیا ان سے بہت کچھ سیکھا وہ عظیم عالم دین ہیں، آئندہ بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا۔مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ انہیں جید علماء ، فلکیات دانوں، ماہرین موسمیات کا تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی طرف سے ان کی ذات پر اعتماد کا اظہار پر شکر گزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں