پی ڈی ایم کی تحریک ناکام، اب یہ استعفوں سے بھاگ رہے ہیں، رہنما تحریک انصاف طیبہ بتول

پشاور(پی کے نیوز)تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی استعفوں کی سیاست بری طرح ناکام ہو گی ہے، پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا، اب ن لیگ کہاں جائے گی، اسے بھی مجبورا سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینا پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ استعفے کرتے کرتے ن لیگ کے دو اراکین سپیکر کے سامنے استعفوں سے انکار کرگئے، اپوزیشن اپنے جال میں خود پھنستی جارہی ہے، پاکستان کے عوام نے ان کے فوج اور ملک مخالف بیانیے کو مسترد کردیا، گیارہ جماعتیں ہوکر مینار پاکستان نہ بھر سکیں ، ان کے دوسرے جلسے بھی بری طرح ناکام ہوئے، طیبہ بتول کا کہنا تھا کہ اب یہ تحریک آخری ہچکیاں لے رہی ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ اسمبلیوں میں آکر بات کرے، وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، کورونا کے بعد حکومتی اقدامات کے باعث معیشت تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے، دنیا میں پاکستانی معیشت کی بہتری اور صنعتی ترقی کی بحالی کی بات ہورہی ہے، اپوزیشن کو بھی منفی سیاست چھوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں