یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ اور کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے

کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ ابھی پندرہ روز قبل 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت اس وقت 103 روپے 69 پیسے ہے۔ دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے اضافے کے بعد 108 روپے 44 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70 روپے 29 پیسہ کا کر دیا گیا تھا۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں