تحریک انصاف کے اہم وزیر کامعاملات حل کرنے کیلئے اپوزیشن سے رابطہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے اپوزیشن سے رابطہ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اہم وزیر کا نام بتا دیا۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ میں سب سے پہلے عثمان ڈار کی بات کا جواب دینا چاہتا ہوں۔ بات یہ ہے کہ یہ وقت کس کی رعونت پر خاک ڈال گیا ؟ یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں؟ آج پارلیمنٹ کی بات کی جا رہی ہے، پارلیمنٹ کا فلور یاد آ گیا ، آج ان کو مقدس ایوان یاد آ گیا۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”کسی کو این آر او نہیں دوں

گا” سے ”مجھے این آر او دے دو” تک کا سفر بہت جلد طے ہوا ہے۔ ان سے پوچھیں کہ پرویز خٹک نے لاہور جلسہ سے قبل ہمارے ایک مرکزی رہنما سے رابطہ کر کے یہ کیوں کہا کہ آپ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور معاملات پر بات چیت کریں۔جب کورونا تھا تب انہوں نے کوئی بات چیت نہیں کی، جب ہم میثاق معیشت کی بات کرتے تھے انہوں نے بات چیت نہیں کی۔جب ہم ٹڈی دل پر بات چیت کا کہتے تھے انہوں نے بات چیت نہیں کی، انہوں نے کشمیر کے معاملے تک پر کوئی بات چیت نہیں کی۔ یہ کس مُک مُکا کی بات کرتے ہیں۔ وہ مُک مُکا جو انہوں نے پرویز الٰہی کو سب سے بڑا ڈاکو کہنے کے بعد کیا؟ وہ مُک مُکا جو شیخ رشید کو چپڑاسی کہنے کے بعد کیا؟ وہ مُک مُکا جس میں ایم کیو ایم کو قاتل قرار دینے کے بعد انہیں اپنے ساتھ بٹھایا؟ انہوں نے یہ سب کچھ اقتدار کے حصول کی خاطر کیا ہے، اگر آج اقتدار کی مجبوری نہ ہو اور وفاقی حکومت دس اور پنجاب حکومت چھ سیٹوں پر قائم نہ ہو تو یہ لوگ اُن کی شکلیں دیکھنے کے روادار نہیں تھے۔یہ ان سب کو بُرا بھلا کہتے ہیں۔ جن کو کوئی نہیں پوچھتا تھا ، یہ لوگ اُن لوگوں کے ساتھ ہیں، جن کو کوئی نہیں لیتا تھا اُن غیر منتخب لوگوں کو وزیر بنایا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں