مولانا اجمل قادری کے دورہ اسرائیل سے متعلق تہلکہ خیز بیانات، وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالنے جا رہی ہے۔سوچنے کی بات یہ ہے کہ انہیں اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔دراصل اپوزیشن عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔مولانا اجمل قادری کا بیان تہلکہ خیز اور وضاحت طلب ہے۔بتانا ہو گا کہ مولانا اجمل قادری کس ایجنڈے پر ہے اور کیا پیغام لے کر اسرائیل گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ہم ہر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور

سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔سعودی عرب نے نیامیے ڈیکلریشن میں کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ سعودی عرب کا بڑ وفد جلد پاکستان آ رہا ہے۔وفد میں سعودی وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ جنوری میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی کمپنیوں کے سربراہان اور تاجروں کا وفد بھی ہوگا،وفد میں کنگ سلمان کے بیٹے سعودی وزیرتوانائی عبدالعزیز بن سلمان بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں سعودی آئل ریفانری لگانے پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب پہلے ہی پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کا وعدہ کرچکا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ صدر،وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے،مشرق وسطی سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں