کریمہ بلوچ کو ’را‘ نے قتل کرایا، تہلکہ خیز انکشاف نے ہلچل مچادی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسکک)محقق ارشاد کلیمی کا کہنا ہے کہ کریمہ بلوچ کو ’را‘ نے قتل کرایا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محقق ارشاد کلیمی کا کہنا ہے کہ کریمہ بلوچ کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ کریمہ بلوچ بی ایل اے کے ساتھ کام کرتی تھیں اور سری واستوا گروپ سے منسلک تھیں۔بھارتی اسٹیبشلمنٹ اور بی ایل اے سے اختلافات پر را نے کریمہ بلوچ کو قتل کیا۔بھارتی ایجنسی را حسین حقانی اور طارق فتح کو بھی قتل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا ڈس انولیب رپورٹ کے بعد بھارت میں زلزلہ آ گیا۔بھارت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔کریمہ بلوچ کا قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

حسین حقانی پاکستان تمہارا گھر ہے۔حسین حقانی سے درخواست ہے فوری واپس آئیں۔حسین حقانی امریکا میں قریبی تھانے میں درخواست دیں،خدشہ ہے طارق فتح کو فوری صاف کرنا کریمہ بلوچ سے زیادہ ضروری ہو گیا۔ارشاد کلیمی نے بتایا کہ بھارت کے خلاف بات کرنے پر پاکستان کے اندر سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔اگر میرا گولی، ہارٹ اٹیک ، کورونا یا روڈ ایکسیڈنٹ میں قتل ہوتا ہے۔پھر یقین رکھیے گا میرے موت نہیں۔را کے ہاتھوں شہادت ہو گی۔میری ہزار زندگیاں پاکستان پر قربان ہیں۔کوئی ایجنٹ بے نقاب ہو جائے تو اسے صاف کر دیا جاتا ہے۔مائیکل بورس کے مطابق را اپنے ایجنٹس مار رہی ہے۔واضح رہے کہ 37 سالہ کریمہ بلوچ کی 4 روز قبل موت ہو گئی تھی،وہ کینیڈا میں پناہ گزین کی حیثیت سے مقیم تھیں، 2016ء میں بی بی سی نے کریمہ بلوچ کو دنیا کی سو بااثر خواتین کی لسٹ میں بھی شامل کیا تھا۔ کریمہ بلوچ کو بلوچ خواتین میں سیاسی تحریک پیدا کرنے کا بانی کہا جاتا ہے۔وہ بلوچ آرگنائزیشن کی ستر برس کی تاریخ میں تنظیم کی پہلی خواتین سربراہ بنیں۔ بلوچستان میں طالبات کو بلوچ تحریک میں شامل رکھنے اور احتجاجوں میں شریک کرانے میں ان کا اہم کردار ہے۔سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین کریمہ بلوچ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں