پاکستان کی پہلی ورچوئل ایکسپو کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کی پہلی ورچوئل (آن لائن) ایکسپو کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے بڑی اور پہلی ورچوئل ایکسپو کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ورچوئل (آن لائن) ایکسپو نےرجسٹریشن کے پہلے روز ہی ملک کے کاروباری طبقے کو اپنی جانب راغب کر لیا ہے اور عوام الناس کی بڑی تعداد ملک میں ہونے والی پہلی ورچوئل ایکسپو میں دلچسپی لیتی نظر آئی ہے۔ ورچوئل (آن لائن)نمائش میں ملک بھر سے 100سے زائد رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اور بلڈرز اپنی بہترین پراپرٹیز نمائش کیلئے پیش کریں گے، جبکہ مختلف ڈیولپرز کی جانب سے نمائش میں پراپرٹی کی ڈیلزپرڈسکاؤنٹس بھی دیےجائیں گے۔
اس حوالے سے ورچوئل ایکسپو کے بانی و چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے رئیل اسٹیٹ اتھارٹی کے قیام اور اس شعبے کو ریگولیٹ کرنیکی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان اقدام سے ملک میں معیاری ہاؤسنگ سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سخت معاشی حالات کے باوجود تعمیراتی شعبہ گھروں کی فراہمی کیلیے متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں ڈائون فال کے خاتمہ سے 45 سیکٹرز گردش میں آئیں گے اور لاکھوں ایسے مزدوروں کو بھی روز گار ملے گا جن کے پاس کوئی مہارت نہیں ، اس سے سیمنٹ، سریا، شیشہ، سٹیل، ماربل، الیکٹرونکس، سینٹری اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والوں کو روز گار مہیا ہو گا اورورچوئل پراپرٹی ایکسپو کا مقصد ہی روز گار کے مواقع اور معاشی سرگرمیوں کو بڑھانا ہے۔
نعیم ثاقب کا مزید کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد کی کوشش کر رہے ہیں ، نجی شعبے کیلئے جہاں اس ویژن کو پورا کرنا ایک چیلنج ہے وہیں اس کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع بھی ملا ہے اور اس موقع سے بلڈرز کمیونٹی کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ شہری گھر بیٹھے ورچوئل ایکسپو میں شرکت کر سکیں گے اور مختلف مصنوعات کے بارے میںمفید معلومات کے ساتھ ساتھ ڈسکائونٹ پر خریداری بھی کر سکیں گے۔ ورچوئل ایکسپوپر سٹالز کی رجسٹریشن اور ایکسپو کے بارے میں معلومات اور شیڈول کے بارے میں جاننے کیلئے ویب سائٹ www.vexpo.pk کو وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں