ورچوئل ایکسپو رئیل اسٹیٹ بزنس کیلئے ترقی کا زینہ ہے، چوہدری احسان

لاہور (کامرس رپورٹر)ورچوئل (آن لائن) ایکسپو رئیل اسٹیٹ بزنس کیلئے ترقی کا زینہ ہے، ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت، چیف ایگزیکٹو ہاٹ لائن ایسوسی ایٹس چوہدری احسان نے چیف ایگزیکٹو ورچوئل ایکسپو نعیم ثاقب سے ملاقات میں کیا. ان کا کہنا تھا تعمیراتی شعبے کی ترقی اور کاروبار میں بڑھوتری کیلئے ورچوئل ایکسپو اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے اور یہ رئیل اسٹیٹ بزنس کو تقویت فراہم کرے گا، چوہدری احسان کا کہنا تھا کہ انہیں ورچوئل ایکسپو کا پلاٹینم ایگزیبیٹر بننے پر خوشی ہے، ورچوئل ایکسپو صارفین کو گھر بیٹھے رئیل اسٹیٹ سے متعلق معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خریداری کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ہاٹ لائن ایسوسی ایٹس رئیل اسٹیٹ بزنس کا ایک مستند ادارہ ہے اور گزشتہ 20 سال سے پاکستان کے دل لاہور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم لاہور کی تعمیر و ترقی اور ملک میں رئیل اسٹیٹ بزنس کو پروان چڑھانے کیلئے سی ای او ورچوئل ایکسپو نعیم ثاقب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں