وزیراعظم کا بغیر تیاری کے اقتدار میں آنے کا اعتراف ، نواز شریف کا سخت ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ کے اعترافِ جرم کے بعد اب سلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ پوری تیاری کیے بغیر اقتدار میں نہیں آنا چاہیے۔حکومت سنبھالنے کجے ڈیڑھ سال تک معیشت کے کچھ پہلوؤں کی سمجھ نہیں آتی۔وزیراعظم نے تجویز دی کہ سسٹم پر نظرثانی کر کے آنے والی حکومت کو تیاری کا موقع فراہم کیا جانا چاہئیے۔تاہم وزیراعظم حکومت میں آنے سے قبل یہ بیان بھی دیتے رہے کہ ان کے پاس ایک زبردست ٹیم موجود ہے۔وزیراعظم کے حالیہ بیان پر اپوزیشن کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

اور اب اس پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز کی مسلط کی ہوئی سوغات کی نالائقی کی سزا بھگتنے والے 22 کروڑ پاکستانی آج آپ سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیوں ووٹ چوری کر کے ایک ایسے شخص کو لایا گیا جو نہ اہلیت رکھتا تھا، نہ قابلیت، نہ تجربہ اور نہ تیاری؟۔انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ کے اعترافِ جرم کے بعد اب سلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیروں اور مشیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری تیاری کے بغیر اقتدار میں نہیں آنا چاہیے۔ حکومت سنبھالنے کے بعد ڈیڑھ سال تک معیشت کے کچھ پہلوؤں کی سمجھ نہیں آئی تھی۔ وزیراعظم نے تجویز دی کہ سسٹم پر نظرثانی کرکے آنے والی حکومت کو تیاری کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔مگر عمران خان 2018 کے انتخابات سے قبل اور بعد میں بھی مسسلسل کہتے رہے ہیں کہ انہوں نے زبردست ٹیم بنائی ہے اور اقتدار سنبھالنے کے بعد 100 دن کے اندر ملک درست سمت میں روانہ ہوجائے گا۔میاں نواز شریف نے ان کے ماضی کے دعوؤں پر مبنی ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’سلیکٹرز کی مسلط کی ہوئی سوغات کی نالائقی کی سزا بھگتنے والے 22 کروڑ پاکستانی آج آپ سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیوں ووٹ چوری کر کے ایک ایسے شخص کو لایا گیا جو نہ اہلیت رکھتا تھا، نہ قابلیت، نہ تجربہ اور نہ تیاری؟‘سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’سلیکٹڈ کے اعترافِ جرم کے بعد اب

سلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے۔‘میاں نواز شریف سمیت اپوزیشن جماعتیں پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہوں نے 2018 کا الیکشن چوری کرکے عمران خان کو وزیراعظم بنوایا۔ پاک فوج کے ترجمان متعدد مرتبہ ان الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں