ارطغرل غازی کی جائے مدفن سے 99 ٹن سونا برآمد، ترکی کی معیشت کیلئے شاندار خبر

استنبول (نیوز ڈیسک) ارطغرل غازی کی جائے مدفن سے 99 ٹن سونا برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی نے سوگوت کے علاقے سے 99 ٹن سونا دریافت کر لیا۔ترکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ 35 لاکھ اونس یعنی 99 ٹن سونے کے اس ذخیرے کی قیمت چھ ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔منگل کو سامنے آنے والی اس خبر سے متعلق بتایا گیا یے کہ اس دریافت کا اعلان فرحت التین پوئراز نے کیا جو ترکی کے ایگریکلچر کریڈٹ کو آپریٹوز اور گیوبر یٹاس کھاد کمپنی کے سربراہ ہیں۔پوئراز کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت 6 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ہم دو سال کے اندر سونا نکالنا شروع کر دیں گے۔

ترکی کی معیشت میں اضافہ کریں گے۔اس اعلان کے بعد گیوبریٹاس کے شئیرز میں دس فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا،توانائی اورمعدنی وسائل کے وزیر فتح دونمیز نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کی ترکی نے رواں سال 38 ٹن سونا تیار کر کے گذشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے پانچ سال کے لیے ہمارا ہدف ہر سال 100 ٹن سونا تیار کرنا ہو گا۔واضح رہیے کہ سوگوت کا علاقہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل کے مدن کے طور پر بھی مانا جاتا ہے۔اس علاقے کو عثمان ریاست کا پہلا دارالحکومت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔’ ارطغرل غازی‘ پر بنے ہوئے ڈرامے نے ترکی سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی۔پاکستان میں بھی یہ ڈرامہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر نشر کیا گیا۔ پاکستان میں ترک ڈرامے’ ارطغرل غازی‘ نے ریکارڈ توڑ مقبولیت حاصل کی ہے اور ابھی تک لوگ اس ڈرامے کے سحر میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں ترک ڈرامے’ ارطغرل غازی‘ کی ریکارڈ توڑ مقبولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ایک اور ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کی اردو ڈبنگ کو’راہ عشق‘ کے نام سے جلد سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں