آپ ہوتی کون ہیں میرا نام لینے والی، شہباز شریف کے مریم سے متعلق سخت الفاظ سامنے آگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے بیانیے سے سختی سے لاتعلقی کر دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میرا مریم نواز کے بیانیے سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بیرون ملک اور پاکستان چیک کیا ہے شہباز شریف نے مریم نواز سے سخت بات کی ہے کہ آپ ہوتی کون ہیں میرا نام لینے والی کہ میں آپ کے بیانیے کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن میرے دعوے سے اختلاف کر سکتی ہے یا تردید بھی کرنا چاہے تو کر سکتی ہیے۔ایک شخص نے بتایا کہ شہباز شریف نے

بہت سخت بات کی کہ آپ اپنا بیانیہ میرے سے منسوب کیوں کیا۔آپ نے میر ڈھائی سال کی جدوجہد ضائع کر دی۔جب بلاول بھٹو شہباز شریف سے ملنے گئے تو انہوں نے یہی کہا کہ میرا مریم نواز کے بیانئے سے کوئی واسطہ نہیں۔شہباز شریف نے نواز شریف کو بھی شکایت لگائی کہ مریم نواز ہماری بات نہیں مانتی تو نہ مانیں لیکن مریم نواز نے اداروں سے ٹکرانے کی بات میرے سے کیوں منسوب کی۔شہبازشریف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیانیہ فوج اور عدلیہ کو برا بھلا کہنا نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ’ش‘ کے وجود کی باتیں تو کئی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف اورنواز شریف کا بیانیہ اور موقف مختلف ہوتا ہے،تاہم ن لیگ کی جانب سے ہمیشہ اس کی تردید کی گئی لیکن شہباز شریف نے آخرکار تسلیم کر لیا ہے کہ ن لیگ میں دو بیانیے موجود ہیں اور ’ش‘ کا بیانیہ ہٹ جا رہا ہے۔اس بات کا دعویٰ معروف صحافی نعیم اشرف بٹ کی خبر میں کیا گیا ہے۔کوٹ لکھپت میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے مابین ملاقات ہوئی تھی جس کی مزید اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ بلاول بھٹو نے اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے بھی شہباز شریف سے بات کی۔تاہم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کی ان ہاؤس تبدیلیی تجویز مسترد کر دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے چئیرمین سینیٹ والا معاملہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں