پاکستان بڑی تخریب کاری سے بچ گیا، سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن ، 7انتہا پسندوں کو ٹھکانے لگادیا

آواران (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آوارن میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا لانس نائیک جام شہادت نوش کر گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں آواران کے قریب جٹ بازار میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے، لانس نائیک محمد اقبال کو زخمی ہونے پر فوری کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زیادہ خون بہہ جانے پر لانس نائیک محمد اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جٹ بازار کا تمام علاقہ کامیابی سے کلیئر کردیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی پاک فوج نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آوران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقلی کے دوران شہید ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال زخمی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کراچی کے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لائنس نائیک محمد اقبال اسپتال منتقلی کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے شہید ہوگئے۔اس سے قبل 13 ستمبر کوسکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے گڑیوم میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے اور 3 ساتھی ہلاک کردیے گئے، دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے اور اس کے 3 ساتھیوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ احسان سنڑے دہشتگردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔ دہشتگرد کمانڈر احسان سنڑے ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں