ورچوئل ایکسپو آلودگی کم کرنے میں معاون ہوگی، ندیم افضل چن

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار ورچوئل (آن لائن ) ایکسپو کا انعقاد انتہائی خوش آئند امر اور وقت کی ضرورت ہے۔ ورچوئل ایکسپو ایک ایسا میڈیم ہے جس میں شہری گھر سے نکلے بغیر حقیقی نمائش کی طرح مختلف سٹالز کا وزٹ کر سکتے ہیں اور مختلف آفرز کے متعلق جان سکتے ہیں۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ورچوئل ایکسپو کی سب سے بڑی خوبی کلین اینڈ گرین ٹیکنالوجی ہے اور یہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے نظریے کے عین مطابق ہے اور اس سے آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ورچوئل ایکسپوسے بیرون ملک مقیم شہری وطن عزیزپاکستان کی مختلف مصنوعات کے بارے میں بہتر طور پر جان سکیں گے اور خریداری کر سکیں گے،آج کل کے مصروف دور میں شہریوں کووقت اور پارکنگ کی کمی جیسے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ورچوئل ایکسپو گھر بیٹھے حقیقی نمائش جیسی تمام سہولیات فراہم کررہا ہے، اس لئے ورچوئل ایکسپو کو ضرور وزٹ کریں۔ ندیم افضل چن کا مزید کہنا تھا کہ ورچوئل ایکسپو کے بانی و چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب کا کاروباری طبقوں کو سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین پلیٹ فارم فراہم کرنا لائق صد تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں