نواز شریف کی وطن واپسی کا راستہ نکل آیا ، ،نامور وکیل نے حکومت کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے خبر دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ لندن کے ٹاپ وکلا سے میری تفصیل سے بات ہوئی ہے۔ اب سوال یہ زیر بحث تھا کہ کیا نوازشریف واپس آسکتے ہیں؟ ان معاملات میں جو سب سے لائق وکیل سمجھا جاتا ہے ، اس نے کہا کہ نوے فیصد امکان ہے کہ نوازشریف کو واپس لایا جاسکتا ہے ، ہماری بڑی لمبی بحث ہوئی ،اس نے کہا کہ مجھے کیس دیا جائے ، میں یہ کرسکتا ہوں۔حکومت کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ نوازشریف کو واپس لایا جاسکتا ہے ۔

سینئیر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف اپنا پورا زور لگائے گی۔ اپنے ترکش میں کوئی تیر خالی نہیں چھوڑے گی لیکن حالات کا دھارا اپوزیشن کے حق میں نہیں بہہ رہا۔ایک وکیل بابر ستار کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے لیے نام تجویز کیا گیا ہے ،اس طرح کی اطلاعات گردش میں ہیں کہ ان کی ملک سے باہر جائیداد ہے ،ڈکلیئرڈ نہیں ،وہ ایک فریق بھی ہیں ،وہ اینٹی آرمی ہیں،اینٹی گورنمنٹ بھی ہیں۔ججز نے ان کا نام تجویز کردیا ۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا ،کمیٹی میں8 ممبر ہیں، چار حکومت اور چار ا پوزیشن کے ہیں۔ اگر 6 ممبرز یہ فیصلہ کردیں کہ ان کو نہیں بنانا چاہئیے تو وہ نہیں بن سکتے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ 6 ممبران یہ کہہ دیں گے کہ یہ نہیں بن سکتے ۔ انہوں نے کہا چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو یہ اشارہ دیا جا چکا ہے کہ وہ اگلی دفعہ بھی چیئرمین سینیٹ ہوں گے کیونکہ ان کی پرفارمنس اچھی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کا بیک ڈور سے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے اور اس کا کوئی بھی نتیجہ نکل سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کے لیے جن ممالک کی سپورٹ حاصل کررہا ، اس میں امارات بھی شامل ہے ، اگر عمران خان یا جنر ل باجوہ عرب امارات جائیں گے تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں