لانگ مارچ کیلئے پیسے نہیں ہیں ، مریم نواز نے چندہ مہم شروع کردی

لاہور(نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے لیے اخراجات پورے کرنے کے لیے مریم نواز نے چندہ مہم شروع کردی ۔ میڈیا ذرائئع کے مطابق مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز لانگ مارچ کے لیے چندہ مہیا کریں گے، اس سلسلے میں مریم نواز نے پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گی۔ن لیگ کے اہم رہنماؤں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ لانگ مارچ کے لیے چندہ جمع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چندہ جمع کرنے کے لیے رانا ثناءاللہ نے مسلم لیگ (ن) کے کنونشنز اور ریلیوں کا شیڈول تیار کرلیا ہے، مریم نواز ان ریلیوں میں شرکت کریں گی اور چندہ جمع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام قومی و صوبائی اسمبلی اراکین کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ

کامیاب کرنے کیلئے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کرلیا ، مسلم لیگ ن کی قیادت کا لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پہلے مرحلے میں لاہور میں اظہار تشکر ریلی نکالیں گی ، عوامی رابطہ مہم میں مریم نواز عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گی اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی نائب صدر جنوبی پنجاب کا بھی دورہ کریں گی اور وہ ملتان میں بھی عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ریلی کی قیادت کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی احتجاجی ریلیوں کی قیادت کریں گی ، جس کا مقصد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے جاری حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں اعلان کردہ لانگ مارچ کیلئے عوام کو متحرک کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں