’’پی ڈی ایم سروے کرا لے پاک فوج آج بھی ملک کا سب سے مقبول ترین ادارہ ہوگا ‘‘

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اگراپوزیشن نے اپنے منفی بیانیے کی پذیرائی کا جائزہ لینا ہے توکسی بھی ادارے سے سروے کرا لے پاک فوج آج بھی ملک کا سب سے مقبول ترین ادارہ ہوگا ،پنجاب شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی گرفت میں ہے اورمینارپاکستان کے جلسے کی ناکامی سے اس کے واضح ثبوت سامنے آگئے ہیں،ماضی میں جو تحریکیں چلی ہیں پی ڈی ایم کی تحریک کاان کے مقابلے میںنام و نشان بھی نہیںہے ۔اپنے دفتر میں پارٹی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات او رصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ہمایوںاخترخان نے کہا کہ

پی ڈی ایم کو خود معلوم نہیں کہ انہوں نے مستقبل میں کرنا کیا ہے ، اگر حکومت یہ کہتی ہے کہ آپ استعفے دیں گے ہم ضمنی انتخابات کر ادیں گے توآ پ کہتے ہیں ہم جلائو گھیرائو کریں گے ،کیا ایسے ملک چلتے ہیں ۔پی ڈی ایم کی تحریک کی کوئی سمت نہیں اور ان کااصل ہدف صرف سینیٹ انتخابات میںتحریک انصاف کی اکثریت کو روکنے کیلئے ملک میںعدم استحکام پیدا کرناہے ۔انہوں نے کہا کہ جو جلسے کامیاب ہوتے ہیں ان پر بحث شروع نہیں ہوتی جبکہ پی ڈی ایم کی گیار ہ جماعتوں کے مینار پاکستان جلسے پر ان کے اندر ہی بحث اور ناکامی کی وجوہات تلاش کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج فوج سیاست میںنہیںہے اور اپنے اپنے مقام پر فرائض سر انجام دے رہی ہے اس کے باوجوداداروں کے سربراہوںکا نام لے کر ان کیخلاف بیان بازی کی جارہی ہے ۔ آپ یہ کہتے ہیں ہم فوج کی سیاست میں مداخلت کو برداشت نہیںکرتے ،وزیر اعظم عمران ن خان سے بات نہیں کریں گے تو پھر آپ کی کس سے بات ہو گی ، کیا آپ کے قول و فعل میں تضادنہیںہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں