سعودی عرب آنے جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں 26 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، ہر سال سعودی مملکت میں پاکستانی کارکنان کی گنتی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حج اور عمرہ کے موقع پر بھی 20 لاکھ سے زائد پاکستانی سعودی عرب آتے ہیں۔ اکثر سعودی ایئرپورٹس پر ہر وقت بے پناہ رش ہوتا ہے، جن میں جدہ، مدینہ اور ریاض کے ایئرپورٹس بھی شامل ہیں۔تاہم اب پاکستانی مسافروں کے لیے شاندار خبر آ گئی ہے۔ پی آئی اے نے ابہا کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے ابہا کی پروازوں کیلییسعودی حکومت کو درخواست دی ہے۔ سعودی ایوی ایشن سے منظوری کے بعد جنوری کے پہلے ہفتے سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگی۔پی آئی اے ابہا کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں لاہور اور

اسلام آباد سے آپریٹ کرے گی۔اس طرح ایک اورسعودی شہر تک پاکستانی مسافروں کی براہِ راست رسائی ہو جائے گی ۔ اگر ابہا کے لیے پروازیں شروع ہو گئیں تو یہ پی آئی اے کا چھٹا اسٹیشن ہو گا۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کچھ عرصہ قبل پی آئی اے کو القصیم کے لیے بھی ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی تھی۔ پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ القصیم کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے ملتان کے لیے پہلی پرواز 19 نومبرکو روانہ ہوئی تھی۔ یہ پروازیں اسلام آباد اور ملتان سے القصیم کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس سے پہلے پی آئی اے کی پروازیں جدہ، ریاض، مدینہ اور دمام کے لیے روانہ ہو رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں