چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن بلاک 2 میں چینی باشندوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی۔کراچی میں بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی شہریوں کی گاڑی پر مقناطیسی بم چسپاں کیا، تاہم گاڑی میں موجود غیر ملکی شہریوں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فورا گاڑی ایک طرف کھڑی کرکے پولس کو اطلاع دی۔پولیس نے فوری پہنچ کر چینی عملے کو محفوظ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر بم ڈیوائس کو مہارت کے ساتھ ناکارہ بنادیا۔ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیرشیخ کے مطابق گاڑی چینی ریسٹورینٹ کی ملکیت ہے، کار میں

ریسٹورینٹ کا چینی عملہ سوار تھا جس کے بروقت اطلاع دینے سے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔پولیس نے بم کے بارے میں بتایا کہ ریموٹ کنٹرول میگنیٹک ڈیوائس تھی جسے چلتی ہوئی گاڑی پر چپکایا گیا تھا اور ڈیوائس میں ایک کلو سے زائد سیاہ رنگ کا بارودی مواد موجود تھا۔دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 میں چائنہ ٹاؤن ہوٹل کے سامنے مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی اور لاوارث ٹویوٹا ہائی لیکس ریوو میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس مددگار پر دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مشکوک ڈبل کیبن گاڑی پر میگنیٹک ڈیوائس چسپاں کی گئی تھی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے میگنیٹک بم کو گاڑی سے علیحدہ کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیوائس کےساتھ ایک کلوسے زائد بارودی مواد تھا اور ملزمان نے دور جا کر ریموٹ کی مدد سے بم پھاڑنےکی کوشش کی لیکن بم کے ساتھ منسلک ڈیٹونیٹر پھٹا مگر مکمل ڈیوائس نہ پھٹ سکی۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوائس میں ٹیکنِیکل خرابی آجانےسے دھماکا نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک بم نصب کرنے والوں کے بارے میں کچھ علم نہیں ہو سکا البتہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ مزید جانچ کے بعد بم کی تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں