زندہ دلان لاہور نے پی ڈی ایم کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غرق کردیا، رہنما تحریک انصاف طیبہ بتول

پشاور (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول نے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، گیارہ جماعتیں اکھٹی ہوکر بھی مینار پاکستان کے گراونڈ کو نہ بھر سکیں جسے عمران خان نے اکیلے بھر لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور نے پی ڈی ایم کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غرق کردیا ہے، طیبہ بتول کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نیت صاف ہے اور وہ ملک کو کرپشن پاک کرنا چاہتا ہے، ملک ایک ہی صورت میں ترقی کرسکتا ہے اگر یہاں سے کرپشن کا خاتمہ ہو،

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں باریاں لگانے والوں نے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا کر ملک کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے آکر ان کی کرپشن پکڑؑی تو انہیں عمران خان چھبنے لگا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج ان سے سمجھوتہ کرلے اور ان کے کیسز معاف کرنے کی یقین دہانی کروائے تو یہ تحریک کہیں نظر نہیں آئے گی، اپوزیشن دشمن کی ایما پر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، لیکن اب اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گررہی ہے، پاکستان مخالف بیانیے کو نہ پہلے پاکستانی قوم نے تسلیم کیا نہ اب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں