لاہور کا جلسہ ناکام ، پی ڈی ایم اپنے ہی کھودے گڑھے میں خود گر گئی، راجہ عبدالقدیر

کینیڈا (پی کے نیوز) تحریک انصاف کے رہنما راجہ عبدالقدیر نے کہا ہے کہ لاہور کی عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ایک ناکام جلسہ تھا، گیارہ جماعتیں اکھٹی ہوکر بھی مینار پاکستان کے گراونڈ کو نہ بھر سکیں جسے عمران خان نے اکیلے بھر لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں باریاں لگانے والوں نے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا کر ملک کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے آکر ان کی کرپشن پکڑؑی تو انہیں عمران خان چھبنے لگا، عمران خان نے کہا ہے کہ ان سے ایک ایک پیسہ وصول کروں گا یا ان کو جیلوں میں ڈالوں گا، پی ڈی ایم کے نام نہاد لیڈران کو سامنے جیل کی سلاخیں نظر آرہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج ان سے سمجھوتہ کرلے اور ان کے کیسز معاف کرنے کی یقین دہانی کروائے تو اپوزیشن تحریک ختم کردے گی، کل کے جلسے کے بعد عمران خان نے واضح انداز میں کہا ہے چاہے یہ کچھ بھی کرلیں میں این آر او نہیں دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں