لاہور کے عوام نے پی ڈی ایم کی منفی سیاست مسترد کردی، رہنما تحریک انصاف خولہ خان

اسلام آباد (پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما خولہ خان نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو مستردیا ہے، ناکام ترین جلسے پر ابو بچاو تحریک مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، لاہور جلسے میں مریم، بلاول اور مولانا فضل الرحمن کے چہرے بتا رہے تھے کہ ان کیساتھ کیا ہوا ، ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ایک ناکام جلسہ تھا، گیارہ جماعتیں اکھٹی ہوکر بھی مینار پاکستان کے گراونڈ کو نہ بھر سکیں ،

ناکام جلسوں کے بعد زندہ دلان لاہور نے بھی اپوزیشن کی ناکام سیاست پر مہر ثبت کردی، مینار پاکستان میں ناکام شو کے بعد اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک ناکامی سے دوچار ہوچکی، عمران خان مدت پوری کریںگے۔خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز میں اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں