چھٹی کے دن انتہائی افسوسناک خبر، 72پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں تین ہزار تین سو 69 افراد میں مزید افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا کے 72 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 796 ہوگئی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 3369 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 629 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 42 ہزار 222 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 60 لاکھ 32 ہزار 390 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے 335 مریض وینٹٰ لیٹر پر زیر علاج ہیں جبکہ ملک کے 613 اسپتالوں میں کرونا کے 3011 مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد د 1 لاکھ 27 ہزار 212 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 3 ہزار 351 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 94ہزار359 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 3 ہزار 149 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 092 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1463 افراد چل بسے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 17ہزار737 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 175 مریض چل بسے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 34ہزار579 ، جبکہ اموات کی تعداد 368 تک جاپہنچی ۔گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 783 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 99 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار663 ہوچکی ہے جبکہ 191 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی

تعداد 3 لاکھ 83ہزار ہوگئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42ہزار 222ٹیسٹ کئےگئے، ملک میں اب تک59 لاکھ 90 ہزار168 کورونا ٹیسٹ ہوچکےہیں ۔ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں