پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ کامیاب ہوگا، دعویٰ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرتجزیہ کار کارون الرشید نے مسلم لیگ ن کا جلسہ کامیاب ہونے کی خوشخبری سنا دی ۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شُبہ نہیں ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب ہوگا۔ کیونکہ لاہورمسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ۔ حکومت ملتان جیسی حرکات لاہور میں بھی کررہی ہے ۔کچھ چیزیں ن لیگ کے خلاف بھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ استعفوں کا انبار لگ گیا مگرابھی تو چند استعفے آئے ہیں۔ بے دریغ پیسہ خرچ ہورہا،جلسہ تو اچھا ہوگا مگرمعیشت کی بہتری کا جوتھوڑا سا امکان پیدا ہوا وہ بھی ختم ہو جائے گا ۔

جہاں انہوں نے جلسے کیے ہیں وہاں پر کورونا بڑھ گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کے لیے شہر یار ا ٓفریدی اورفواد چودھری بھی امیدوار تھے ۔ا گر پی ڈی ایم والے اسلام آباد پہنچتے ہیں تو شیخ رشید بہتر پرفارمنس دے سکتے ہیں، اس لیے ان کووزیر داخلہ بنایا گیا جبکہ اعجاز شاہ مفاہمت اور نرمی کی طرف مائل تھے ۔ انہوں نے وفاقی کابینہ میں ہوئی ردو بدل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ اعظم سواتی ریلوے کی وزارت کو کیسے چلائیں گے،ریلوے بہت پیچیدہ معاملہ ہے ۔رزاق داؤد کو بھی وزیر بنایا جارہا ہے ۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اگر مریم نوا زوزیراعظم بن گئیں تو آپ سارے حکمرانوں کو بھول جائیں گے۔مریم میں نفرت اور انتقام کے سوا کچھ نہیں ، سیاسی تجربہ تو ہے نہیں، ارد گرد خوشامدی جمع ہیں۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے آنے سے سعودی رائل فیملی کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی،اخبار نویس کا قتل معاف نہیں کیا جائے گا۔اسی لئے نوازشریف بھی بڑی جلدی میں ہیں اور سعودی عرب والے بھی بڑی جلدی میں ہیں ۔سعودی عرب اور عرب امارات میں ہماری پروازوں پر پابندی ہے ،انہیں زلفی بخاری ، معید یوسف پر اعتراض ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں